چھتوں پر کبوتر بازی ممنوع، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی

نیوزڈیسک

0

لاہور:پنجاب حکومت نے شہری علاقوں میں غیر قانونی کبوتر بازی، ہوٹنگ، اور ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، شہریوں کی شکایات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کبوتر بازی کے دوران ہوائی فائرنگ اور شور شرابہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

پولیس اور متعلقہ ادارے عوامی تعاون کے ذریعے کارروائی کریں گے، اور شکایت کنندہ کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

آپریشن کا آغاز سرگودھا سے ہو چکا ہے، جبکہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں بھی کارروائی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق، چھتوں پر غیر قانونی طور پر کبوتر بازی کرنے والوں، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد اور عوامی امن و امان کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اپنے علاقے میں ایسی سرگرمیوں کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو پولیس ہیلپ لائن پندرہ یا متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں تاکہ عوام کے سکون اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6165

Leave A Reply

Your email address will not be published.