صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام کیوں تبدیل کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے “خلیج امریکا” رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان خلیج میکسیکو کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنے طیارے میں کیا، جب وہ سپر بال کا میچ دیکھنے جا رہے تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے اور آج ہم پہلی بار “خلیج امریکا” کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر ٹرمپ نے طیارے میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔

ان کے حلف اٹھانے کے بعد، انہوں نے محکمہ خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ خلیج میکسیکو کا نام “خلیج امریکا” رکھنے کے لیے ایک ماہ کے اندر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6064

Leave A Reply

Your email address will not be published.