آندھرا پردیش:بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون موبائل فون نگلنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
پینتیس سالہ خاتون کا تعلق بومورو گاؤں سے تھا اور وہ گزشتہ پندرہ سال سے ذہنی مریضہ تھیں۔
ان کے رشتے داروں نے جب موبائل فون غائب پایا تو خاتون سے دریافت کیا، جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فون نگل لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، بٹنوں والا موبائل فون خاتون کے گلے میں پھنس گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے فون نکالنے کی کوشش کی، لیکن خاتون کی جان نہ بچائی جا سکی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6030