بھارت میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش جھیل میں پھینک دی
بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ایک شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے پریشر کُکر میں ابال کر جھیل میں پھینک دیے۔
حیدرآباد:بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ایک لرزہ خیز اور دل دہلہ دینے والا سانحہ پیش آیا، جہاں ایک شوہر نے بیوی کو بےدردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے پریشر کُکر میں ابال دیے۔
قتل کی ہولناک تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق، پینتالیس سالہ گُرو مرتھی نامی ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کیے اور انہیں باتھ روم میں پریشر کُکر میں بوائل کیا۔ بعد میں اس نے گوشت اور ہڈیوں کو الگ الگ کر کے مزید تین دن تک ابالا اور پھر ان ٹکڑوں کو میرپیٹ جھیل میں پھینک دیا۔
لاپتہ ہونے کی رپورٹ اور پولیس کی کارروائی
مقتولہ کے اہل خانہ نے سولہ جنوری کو بیٹی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔ شوہر سے پوچھ گچھ پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور پولیس کو قتل کی تفصیلات بتائیں۔
ملزم کی شناخت اور پیشہ
ملزم سابق فوجی افسر ہے اور اس وقت بطور سیکیورٹی گارڈ کام کر رہا تھا۔ مقتولہ اور ملزم کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
میاں بیوی کے درمیان جھگڑے
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے، تاہم اس وحشیانہ قتل کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماضی میں بھی اس نوعیت کے ہولناک قتل کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6018