ترکیہ میں ہوٹل کی آتشزدگی میں چھہتر افراد جاں بحق، پچاس سے زائد زخمی

نیوزڈیسک

0

ترکیہ:شمال مغربی ترکیہ کے تالکایا شہر میں ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی بارہ منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں چھہتر افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ رات تین بجے عمارت کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جس نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا کے مطابق، آگ سے بچنے کی کوشش میں دو افراد نے عمارت سے چھلانگ لگائی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

انتظامیہ کے مطابق، آگ پر قابو پانے میں بارہ گھنٹے لگے۔ واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت نو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5974

Leave A Reply

Your email address will not be published.