فلسطینی میڈیا کی نظر میں جنگ بندی حماس کی فتح کیوں قرار دی جا رہی ہے؟
جنگ بندی کے بعد حماس نے غزہ میں کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے اور دوبارہ تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا۔
اسلام آباد:غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اسرائیلی میڈیا میں تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی بیس بٹالینز ختم کیں، لیکن تنظیم کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا۔
جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں اپنی حکمت عملی کے تحت کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حماس کی فورسز سرنگوں سے نکل کر دوبارہ منظم ہو رہی ہیں اور انتظامی معاملات سنبھال رہی ہیں۔ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی رہائی
تین یرغمالی خواتین کی رہائی کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے نوے فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5965
قیدیوں کو اسرائیل کی عوفر جیل سے مغربی کنارے منتقل کیا گیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
رہائی پانے والوں میں انہتر خواتین اور اکیس بچے شامل ہیں، جن میں پاپولر فرنٹ کی رہنما خالدہ جرار بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے دوران فلسطینیوں نے غزہ کی سڑکوں پر جشن منایا۔ غزہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ مقامی پولیس اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں جو شہریوں کی مدد، حفاظت اور اسرائیلی باقیات سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں اور یرغمالیوں کا اگلا تبادلہ پچیس جنوری کو ہوگا، جس میں مزید چار اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔