فیس بُک کی تخلیق کے پیچھے چھُپی اصل کہانی کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:مارک زکربرگ نے فیس بک دو ہزار چار میں اپنے کالج کے روم میٹس ایڈورڈو سیورین، اینڈریو میک کولم، ڈسٹن ماسکووٹز، اور کرس ہیوز کے ساتھ مل کر لانچ کیا۔

یہ ابتدا میں صرف ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ تھی لیکن جلد ہی عام لوگوں کے لیے دستیاب ہو گئی۔

اسی سال، ہارورڈ کے جڑواں بھائی کیمرون اور ٹائلر ونکلیووس اور ان کے پارٹنر دیویا نریندر نے الزام لگایا کہ زکربرگ نے ان کی ویب سائٹ “ہارورڈ کنکشن” (جسے بعد میں کنیکٹ یو کہا گیا) کا آئیڈیا چوری کیا ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ زکربرگ کو ان کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے رکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے وہ آئیڈیا فیس بک کی تخلیق کے لیے استعمال کر لیا۔

یہ تنازع عدالت تک پہنچا، اور دو ہزار آٹھ میں اس کا تصفیہ ہوا۔ معاہدے کے تحت ونکلیووس بھائیوں اور نریندر کو بیس ملین ڈالر نقد اور فیس بک کے اسٹاک بطور زرتلافی دیے گئے۔

فیس بک کی تخلیق اور اس سے جڑی قانونی لڑائی کی کہانی کو دو ہزار دس میں ہالی ووڈ فلم “دی سوشل نیٹ ورک” میں پیش کیا گیا، جس کی ہدایت کاری ڈیوڈ فنچر نے کی اور اسے ایرون سورکن نے لکھا تھا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5878

Leave A Reply

Your email address will not be published.