لاہور:لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک شہری شیر کے حملے سے شدید زخمی ہو گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، عظیم نامی شہری غلطی سے شیر کے پنجرے میں چلا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے سر، چہرے، اور بازو پر زخم آئے۔ عظیم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر پیش آیا، جہاں عظیم شیر دیکھنے گیا تھا۔ عمر ڈولا اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ کو شادی کے موقع پر شیر کا بچہ تحفے میں دے چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ شہری درخواست دے گا تو شیر کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5948