کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سترہ سالہ نوجوان جاں بحق

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، کورنگی کے علاقے جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سترہ سالہ مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق، فجر کے وقت چار ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔

نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتول کے پڑوس میں واردات کے بعد ڈاکو فرار ہو رہے تھے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نو جنوری کو اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری عارف کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5936

علاوہ ازیں، چار جنوری کو کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ساحل مسیح کو بھی قتل کر دیا تھا۔

ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں ایک شخص عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، مرنے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق، جاں بحق شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا اور عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

فرار کی کوشش میں اس کا پاؤں پھسل گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.