مکان کے تنازع پر سوتیلے باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل
کراچی کے احسن آباد میں سوتیلے باپ نے گھریلو تنازع پر بیٹے کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
احسن آباد:کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک گھریلو تنازعہ جان لیوا ثابت ہوا، جہاں سوتیلے باپ نے اٹھائیس سالہ بیٹے کو قتل کر کے لاش گھر میں دفن کر دی۔
پولیس کے مطابق، ملزم توقیر نے اسد کا گلا کاٹ کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول اسد کی والدہ نے بتایا کہ اسد ان کے پہلے شوہر کا بیٹا تھا اور ملزم توقیر ان کا دوسرا شوہر ہے، جس سے انہوں نے پندرہ سال قبل شادی کی تھی۔
عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کی والدہ نے کہا کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ گھر میں میرا پیسہ لگا ہے، یہ میری ماں کے نام کرو۔
والدہ کے مطابق، جب وہ گھر آئیں تو گھر خالی تھا، اور شک ہونے پر دیکھا کہ کمبل میں اسد کی لاش چھپی ہوئی تھی۔
مقتول اسد صرف چھ روز پہلے رحیم یار خان سے اپنی والدہ کے پاس آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5915