چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ آج

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقے کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ بارہ فروری سے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا، تاہم ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، اور ان کے فٹنس کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے، اور سہ فریقی سیریز والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہو گی۔

اسکواڈ کو حتمی شکل گیارہ فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہو گی۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، اور اس سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5903

Leave A Reply

Your email address will not be published.