حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

وادیٔ نیلم میں سڑک بندش کے باعث حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے سے جاں بحق، پیرودھائی میں پولیس مقابلے میں قاتل ملزم ہلاک۔

0

وادیٔ نیلم:وادیٔ نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی۔

ورثاء کے مطابق، خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس اسپتال لایا گیا، لیکن اسپتال میں نرس کی عدم موجودگی کے باعث مریضہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کیا گیا۔

سڑک کی بندش کی وجہ سے مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں خاتون نے دم توڑ دیا۔

یاد رہے کہ گریس ویلی کی سڑک شدید برف باری کی وجہ سے پندرہ دن سے بند ہے۔
انتظامیہ کے مطابق، ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش پر مقامی افراد احتجاج کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں پولیس مقابلے کے دوران کزن کے قاتل ملزم مہر علی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کرکے قتل کیا اور لاش جلا دی تھی۔ پولیس نے ملزم کی لاش کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5895

Leave A Reply

Your email address will not be published.