بھائیوالہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا لرزہ خیز قتل

نیوزڈیسک

0

بھائیوالہ:فیصل آباد کے علاقے بھائیوالہ میں بھائی نے معمولی تنازع پر چھوٹی بہن کو گولی مارکرقتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم علی حسنین نے اپنی تیرہ سالہ بہن ثنا کو پانی پلانے کے لیے کہا تھا، انکار پر اس نے اپنی چھوٹی بہن کو گولی ماردی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کرشواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5867

Leave A Reply

Your email address will not be published.