ٹیکس دینے میں سب سے آگے کون سا شہر رہا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ایف بی آر نے 2023-24 کی ٹیکس وصولیوں پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں مختلف شہروں کی ٹیکس ادائیگیوں کا احوال پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے شہر کراچی ہیں، جہاں سب سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا، اس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا نمبر آتا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، کراچی کے لارج ٹیکس آفس (ایل ٹی او) نے 2023-24 کے دوران 2,522 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کیا، جس میں انکم ٹیکس کی مد میں 1,360 ارب روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

کراچی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کی وصولیوں کا حجم تیرہ کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے رہا جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئیں۔

ایل ٹی او لاہور نے 2023-24 کے دوران 1,402 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے 1,164 ارب روپے کا مجموعی ٹیکس وصول کیا۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی متوقع ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5816

Leave A Reply

Your email address will not be published.