پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کو فائدہ

نیوزڈیسک

0

پشاور:پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کا فائدہ شہریوں کو دیکھنے کو ملا ہے۔قیمتوں میں دس سے چالیس روپے تک کی کمی نے عوام کو روزمرہ کی خریداری میں ریلیف فراہم کیا ہے۔

فی کلو ٹماٹر کی قیمت بیس روپے کم ہو کر دو سو بیس روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
آلو کی قیمت میں دس روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت نوے روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

شملہ مرچ کی قیمت تیس روپے کم ہو کر دو سو روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ پیاز کی قیمت ایک سو تیس روپے فی کلو، لیموں کی قیمت سو روپے فی کلو، لہسن کی قیمت چھ سو روپے فی کلو اور ادرک کی قیمت تین سو ساٹھ روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5219

Leave A Reply

Your email address will not be published.