کس اداکار نے بشریٰ انصاری کو جاوید شیخ سے شادی کا مشورہ دیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک دلچسپ بیان وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکار و پروڈیوسر جاوید شیخ سے متعلق انکشاف کیا۔

دونوں فنکاروں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور شو دوران مختلف دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

اداکارہ نے اس موقع پر جاوید شیخ سے اپنے تعلقات کا ذکر کیا اور بتایا کہ اداکار ہمیشہ ان کیساتھ پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ شئیر جب سینئر اداکار قاضی واجد نے ان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جاوید شیخ سے شادی کر لیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب وہ اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد زندگی گزار رہی تھیں، ایک دن قاضی واجد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ جاوید شیخ کے ساتھ شادی کر لیں ان کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ اس مشورے پر انہوں نے ہنستے ہوئے جاوید شیخ کو فون کیا اور کہا کہ قاضی واجد ان سے شادی کرنے کی تجویز دے رہے ہیں، جس پر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5797

Leave A Reply

Your email address will not be published.