اسلام آباد:بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس چیلنج دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی ڈانسر راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں پاکستانی اداکاراؤں کو ڈانس کا چیلنج دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں راکھی ساونت خود کو بالی ووڈ کی نمبر ون آئٹم گرل اور ریئلٹی ٹی وی کی ملکہ قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار ان کے سامنے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔
راکھی ساونت نے پاکستانی اداکاراؤں کو چیلنج کیا کہ وہ رقص کے مقابلے میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیں۔
انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے ڈانس سے وہ متاثر ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے مقابلہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5990