خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور اس کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ: حملہ آور کون؟

نیوزڈیسک

0

پشاور:پشاور میں معروف خاتون صحافی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر اور ان کی دو بہنوں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تینوں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ رات ناہید جہانگیر اور اس کی بہنیں فیملی فنگشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں کہ اس دوران کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کردیا۔

اس کے بعد ملزمان نے گاڑی سے اتر کر ناہید جہانگیر، سلمہ جہانگیر اور رانی پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار لیا اور ان کے سروں پر پستول تھان کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

حملے کی وجوہات

رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ ناہید جہانگیر کے ماموں کے بیٹوں اور اس کی فیملی نے کیا جن کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، مگر امکان ہے کے اس حملے کا تعلق ناہید جہانگیر کے صحافی کردار سے ہے۔

ناہید جہانگیر کی شکایت

ناہید جہانگیر نے بتایا کہ جب انہیں اور ان کی بہنوں کو رکشے سے زبردستی اتارا گیا، تو ملزمان کے ہاتھ میں پستول، بلٹ اور چاقو تھے، جنہیں استعمال کرتے ہوئے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے میں ناہید جھانگیر اور اس کی بہنوں کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں سر پر کئی ٹانکے لگنے کے علاوہ چہرے اور گردن پر بھی زخم آئے۔

انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ناہید جھانگیر نے کہا کہ یہ بے غیرتی کی انتہا ہے کہ انہیں اور ان کی بہنوں کو عوامی مقام پر رکشے سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملزمان نے اس حملے کے لیے پہلے سے اچھی طرح منصوبہ بندی کی تھی۔

مقامی پولیس کی غیر ذمہ داری

ناہید جھانگیر نے شکایت کی کہ متعلقہ تھانے کے افسران مکمل طور پر تعاون نہیں کر رہے اور ملزمان پہلے ہی تھانے پہنچ کر اپنے لئے راہ ہموار کر چکے تھے۔

ناہید جہانگیر نے آئ جی خیبرپختونخوا سے اپیل کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ورنہ وہ اور ان کی بہنیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی مزمت

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن اس غیرت کے نام پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ناہید کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی تشویش

گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں خاتون صحافی رانی عندلیب اور ان کی بہنوں سلمی جہانگیر اور ناہید جہانگیر پر مبینہ قاتلانہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی این این سے وابستہ صحافی رانی عندلیب اور ان کی بہنوں پر پشاور میں تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی ناقابل برداشت فعل ہے۔

گورنر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی بھرپور تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5982

Leave A Reply

Your email address will not be published.