مردان میں تیرہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار

عمران ٹکر

0

مردان:مردان میں تیرہ سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جو نوشہرہ کے علاقے غلہ ڈھیر میں اپنے ماموں کے گھر مہمان بن کر آئی تھی۔

غلہ ڈھیر کے دومقامی نوجوانوں نے بچی کو ذبردستی رکشے میں بیٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق، تھانہ شیخ ملتون مردان میں محمد علی اور سمیع اللہ کے خلاف واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5946

Leave A Reply

Your email address will not be published.