اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ مداح تحائف لے کر ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔
رباب ہاشم کا شمار ٹی وی کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے سے شہرت حاصل کر لی تھی۔
ٹی وی پر اداکاری سے قبل وہ میزبانی کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔ وہ “ناپا” کی فارغ التحصیل ہیں، جہاں سے انہوں نے باقاعدہ اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے گھر آنے کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً دو سو میسجز موصول ہوتے تھے، لیکن انہوں نے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی۔ تاہم، ایک دن ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری شوٹنگ سے چھٹی تھی، اس لیے میں گھر پر موجود تھی۔ اچانک گھر کی گھنٹی بجی، دروازہ کھولا تو ایک خاتون اور مرد تحائف کے ساتھ کھڑے تھے، جو اندرونِ سندھ سے آئے تھے۔
اداکارہ کے مطابق، مداحوں نے اصرار کیا کہ وہ بہت دور سے آئے ہیں، اس لیے وہ یہ تحائف ضرور قبول کریں۔
اداکارہ نے تحائف لے تو لیے، لیکن جب وہ جانے کا نام نہیں لے رہے تھے تو انہوں نے انہیں واپس کر دیے اور نرمی سے سمجھایا کہ کسی کے گھر یوں آنا مناسب نہیں ہے۔ادا
کارہ کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ وہ مداح وہاں سے چلے گئے، لیکن اس کے باوجود کافی عرصے تک ان کے میسجز آنا بند نہیں ہوئے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6013