کیا گوگل والٹ پاکستان کے کاروباری اداروں کے لیے مفید ثابت ہوگا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:گوگل نے پاکستان میں گوگل والٹ کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ڈیجیٹل پیمنٹ کارڈز، بورڈنگ پاسز اور لائلٹی کارڈز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

یہ سروس پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان کو فروغ دینے اور صارفین کے لیے لین دین کو مزید آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے گوگل والٹ کی اہمیت

پاکستان میں متعدد بینکوں کے صارفین اب اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والٹ سے منسلک کر سکتے ہیں، جس سے وہ اپنے اینڈرائیڈ فونز اور ویئر او ایس ڈیوائسز کے ذریعے کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں کر سکیں گے۔

گوگل کے مطابق، اس سروس سے صارفین کو آن لائن خریداری، ان ایپ ٹرانزیکشنز اور کانٹیکٹ لیس ٹرمینلز پر ادائیگیاں کرنے میں سہولت ملے گی۔

سروس کا دائرہ کار اور اضافی خصوصیات کیا؟

گوگل والٹ صرف ادائیگیوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے ذریعے مختلف سفری اور تجارتی خدمات کو بھی ڈیجیٹل طور پر اسٹور کیا جا سکتا ہے۔

اس سروس کے ذریعے مسافر اپنی منتخب ایئر لائنز کے بورڈنگ پاسز محفوظ کر سکتے ہیں اور آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹ کو بھی گوگل والٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6452

سیکیورٹی اور تحفظ کے جدید طریقے کونسے ہیں؟

گوگل نے سیکیورٹی کو بنیادی اہمیت دی ہے، اور گوگل والٹ ٹوکنائزیشن کا استعمال کرتا ہے، جس کی مدد سے مالیاتی ڈیٹا کو محفوظ بنایا جاتا ہے۔

اگر کسی صارف کا فون گم یا چوری ہو جائے تو “فائنڈ مائی ڈیوائس” فیچر کی مدد سے صارف اپنے ڈیٹا کو لاک یا مکمل طور پر حذف کر سکتا ہے تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔

مستقبل میں مزید بینکوں کی شمولیت ممکن؟

گوگل نے مزید اعلان کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید بینکوں کو اس سروس میں شامل کیا جائے گا، جس سے صارفین کے لیے سروس کی دستیابی میں مزید اضافہ ہو گا۔

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم قدم کیا ہیں؟

گوگل والٹ کی دستیابی پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس سروس سے ناصرف صارفین بلکہ کاروباری ادارے بھی تیز، محفوظ اور جدید ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.