روسی حکام نے داغستان اور چیچنیا میں ٹیلیگرام کیوں بلاک کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:روسی حکام نے جنوبی روس کے دو علاقوں میں ٹیلیگرام میسنجر کو اس خدشے کے پیش نظر بلاک کر دیا ہے کہ دشمن اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

داغستان اور چیچنیا، جو کہ بنیادی طور پر مسلمان اکثریتی علاقے ہیں، میں انٹیلی جنس سروسز نے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔

داغستان کے وزیرِ ڈیجیٹل ترقی، یوری گامزاتوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ٹیلیگرام کو دشمن اکثر استعمال کرتے ہیں، اور اس کا ایک واضح مثال ماخچکالا ہوائی اڈے پر ہونے والے فسادات ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6276

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلیگرام کو بلاک کرنے کا فیصلہ وفاقی سطح پر کیا گیا ہے۔
اکتوبر دو ہزار تئیس میں داغستان کے ماخچکالا ہوائی اڈے پر سینکڑوں مظاہرین نے ہوائی جہاز پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اگرچہ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، تاہم اس واقعے کے بعد حکام نے کئی افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

یہ حملہ ٹیلیگرام پر پھیلنے والی خبر کے نتیجے میں ہوا، جہاں صارفین نے اس حملے کے لیے اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ کیے تھے۔

ٹیلیگرام نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ متعلقہ چینل کو بلاک کر دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.