جعفر ایکسپریس حملے میں 25 افراد شہید، زخمی مچھ ریلوے اسٹیشن منتقل

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید ہونے والے پچیس افراد کی میتیں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہداء کی میتوں کی شناخت کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد اپنے آبائی علاقوں کی طرف بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک دن قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

بعد ازاں فورسز نے ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک سو نوے مسافروں کو بازیاب کر لیا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہو گئے اور تمام تینتیس دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار نوجوان شہید ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے ٹرین کے اکیس مسافروں کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل شہید کیا تھا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6443

Leave A Reply

Your email address will not be published.