اسلام آباد:سجدۂ سہو نماز کے واجبات میں سے کسی بھی کمی یا زیادتی کی تلافی کے لیے کیا جاتا ہے۔
یہ اس وقت کیا جاتا ہے جب نماز کے دوران کوئی واجب بھول جائے، کسی واجب کا تکرار کیا جائے، یا واجب کو مقدم یا مؤخر کر دیا جائے، یا واجب میں کوئی تبدیلی کی جائے۔ مثلاً، خاموشی سے تلاوت کے بجائے بلند آواز سے قرأت کرنا، یا کسی رکن کو آ گے پیچھے کر دینا۔
سجدۂ سہو کا طریقہ کیا ہے؟
سجدۂ سہو کی تلافی کے لیے قعدۂ آخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیرنا ضروری ہوتا ہے۔ پھر دو سجدے کیے جاتے ہیں، جن کے بعد دوبارہ التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر دونوں طرف سلام پھیرا جاتا ہے۔
کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟
اگر نماز میں کچھ بھول جائیں، مثلاً کوئی واجب چھوڑ جائے، تو سجدۂ سہو کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ نماز کی درستگی ہو سکے اور کسی کمی یا زیادتی کا تدارک کیا جا سکے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6521