اسلام آباد:ایک ماہر غذائیت نے انکشاف کیا ہے کہ کم پٹھوں کا ہونا آپ کی وزن کم کرنے کی کوششوں کو بیکار بنا سکتا ہے۔
ان کے مطابق، وہ افراد جو وزن کم کرنے کے لئے کم کیلوری والی خوراک استعمال کرتے ہیں اور دل کو متحرک کرنے والی ورزشیں، جیسے رننگ کرتے ہیں، لیکن پھر بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت، صوفی ٹراٹمین، کے مطابق یہ طریقے بالآخر بے نتیجہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بجائے پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزش پر توجہ دینی چاہیے۔
اس کے علاوہ، کم کیلوری والی خوراک اور کارڈیو ورزش سے جسم کے پٹھے چربی کے بجائے زیادہ کیلوریز استعمال کرتے ہیں، اور یہ عمل اس وقت بھی جاری رہتا ہے جب آپ غیر فعال یا بیٹھے ہوں۔
صوفی ٹراٹمین کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ کے پٹھے کم ہونا شروع ہوجائیں، تو وزن کم کرنا ایک انتہائی مشکل کام بن جاتا ہے۔
لیکن اگر پٹھوں کو مضبوط کیا جائے تو پھر وزن کم کرنے کی جنگ جیتی جا سکتی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6617