قرضوں پر ترقی قابلِ قبول نہیں — ایمل ولی خان کا دو ٹوک مؤقف

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے منتیں کر رہے ہیں، لیکن ان کی بات کوئی نہیں سن رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی تھی، مگر بعد میں انہی عناصر کو دوبارہ حکومتی سرپرستی دی گئی، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

قرض پر ترقی ناقابل قبول ہے: ایمل ولی

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک قرض لے کر ترقی کرتا ہے تو وہ ایسی ترقی کو درست نہیں سمجھتے۔ انہوں نے زور دیا کہ خودمختاری کے بغیر حاصل کی گئی ترقی دیرپا نہیں ہوتی۔

مریم وٹو کے انکشافات: بشریٰ بی بی پر کالے جادو کے الزامات بے بنیاد ہیں

‘جیو نیوز’ کو دبئی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بشریٰ بی بی کی بڑی بہن، مریم وٹو نے کئی انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دو ہزار بائیس سے تحریکِ انصاف سے وابستہ رہی ہیں اور عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات میں ان کا کردار رہا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6743

مریم وٹو نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی “جادو کی چھڑی” نہیں، بلکہ ان کے پاس دینی علم اور قرآن کی فہم ہے۔ان کے مطابق یہی روحانی فہم عمران خان کو متاثر کرتا ہے اور وہ ان کی بات مانتے ہیں۔

ایک دلچسپ انکشاف یہ بھی تھا کہ پی ٹی آئی نے بذریعہ ای میل مریم وٹو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی، جس سے پارٹی قیادت کی زندگی “بدل گئی”۔

زہر دیے جانے کی افواہیں بے بنیاد قرار

بشریٰ بی بی کے جیل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے مریم وٹو نے انہیں جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے صرف سنسنی پھیلانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.