کیا ٹرمپ کی پالیسیوں سے مہنگائی کم ہوئی یا صرف دعویٰ؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، خاص طور پر پیٹرول اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں واقعی اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے، جو کہ ٹرمپ حکومت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

بائیڈن کی تنقید

سابق صدر جو بائیڈن نے شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجی سلامتی اور اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے منصوبوں پر سخت تنقید کی۔بائیڈن کے مطابق ٹرمپ کے اقدامات عوامی فلاحی پروگرامز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

امیگریشن پر سخت اقدامات آخر کیوں؟

امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو قانونی دستاویزات نہیں رکھتے، وہ سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی مالی یا سماجی فائدے کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6709

وائٹ ہاؤس کے مطابق کئی غیر قانونی افراد جعلی سوشل سیکیورٹی نمبرز استعمال کرکے نظام کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ڈیٹا اکٹھا کرنے پر اظہار تشویش

امریکی محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کی شناخت اور بے دخلی کے لیے ذاتی معلومات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس میں رہائش، ملازمت اور تعلیمی اداروں سے متعلق ڈیٹا شامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی، میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس پر شہری آزادی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.