سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفد کی آمد و رفت کے پیشِ نظر 22 اکتوبر 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے سمیت وفاقی دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر مخصوص اوقات کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں سیرینا چوک سے نائنتھ ایونیو تک کا حصہ خصوصی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سہروردی روڈ، جی-8 اور جی-9 کی سروس روڈز، زیرو پوائنٹ اور فیصل ایونیو کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کریں۔ نائنتھ ایونیو کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو سروس روڈ ایسٹ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کورنگ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو اولڈ ایئرپورٹ روٹ، راول روڈ، مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح، کورنگ ایکسپریس وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں شہری لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ بھارہ کہو سے وفاقی دارالحکومت آنے والے مسافروں کو بنی گالہ اور پارک روڈ کے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ان انتظامات کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل تک بروقت پہنچنے کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے راستوں کی صورتحال معلوم کریں اور معمول سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں۔

پولیس حکام کے مطابق، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکار تعینات رہیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کریں۔

اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ بھارہ کہو سے وفاقی دارالحکومت آنے والے مسافروں کو بنی گالہ اور پارک روڈ کے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.