ویب ڈیسک
یہ جان کر لوگوں کو یقیناً حیرانی ہو گی کہ انٹارکٹیکا میں واقع ایک آتش فشاں ماؤنٹ ایریبس ہر روز ہزاروں ڈالرز کا سونا اُگل رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ہر روز ماؤنٹ ایریبس سے تقریباً 80 گرام سونا نکل رہا ہے جس کی قیمت 6000 ڈالرز ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، انٹارکٹیکا میں واقع ماؤنٹ ایریبس زمین کے سب سے فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے، جہاں گیس اور بھاپ کے شعلوں کے ساتھ ساتھ سونا بھی نکل رہا ہے۔
اس آتش فشاں سے نکلنے والے سونے کے ٹکڑے تقریباً 999 کلو میل دور ماؤنٹ ایریبس سے گرتے ہیں۔
رپورٹ میں انتباہ دی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص اس آتش فشاں سے نکلنے والے سونے تک پہنچنے کی کوشش کرے تو اُسے یہ جاننا چاہیے کہ وہاں کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
رپورٹ میں 2017ء کی ایک مطالعہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ انٹارکٹیکا میں 138 آتش فشاں موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 9 فعال ہیں، اور ان میں سے ماؤنٹ ایریبس سب سے بلند اور مشہور ہے، جس کی چوٹی 3794 میٹر بلند ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ماؤنٹ ایریبس بحیرہ روس پر واقع ہے، جسے کیپٹن سر جیمز کلارک روس نے 1841ء میں دریافت کیا تھا۔