ویب ڈیسک
برطانوی یوٹیوبر جیمز وومسلے نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا
جیمز وومسلے نے 3 ماہ کی محنت سے 5.02 میٹر سائز کا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کیا
یہ جہاز لکڑی، فوم اور فائبر سے بنا ہے اور واٹر پروف ہے
جیمز وومسلے کے لیے جہاز کو اُڑانا اور پھر لینڈ کرنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن انہوں نے اس میں FPV کیمرہ لگا کر اسے آسان بنا دیا
انہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے 3 جہاز بنائے اور انہیں اُڑانے کے لیے برطانیہ کی ایک جھیل پر لے گئے
ان کے 2 جہازوں کو اُڑانے کا تجربہ کامیاب رہا لیکن ایک جہاز لینڈنگ کے وقت تباہ ہو گیا
جیمز وومسلے نے اس کامیابی کے بعد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم کو مدعو کیا جنہوں نے اس جہاز کو دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز قرار دیا
جیمز وومسلے اس سے قبل دنیا کی سب سے تیز جیٹ ریموٹ کنٹرول کار بنا کر بھی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں
ان کے پاس اب کل 3 گینیز ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں