جموں وکشمیرعوامی ایکشن کمیٹی نےاحتجاج جاری رکھنے کااعلان کردیا

0

ویب ڈیسک

جموں وکشمیرعوامی ایکشن کمیٹی نےاحتجاج جاری رکھنے کااعلان کردیا گیا،حکومت آزاد کشمیر نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سامنے لایا جائے،پریس کانفرنس میں مطالبہ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجموں وکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہنماوں ثاقب شاہین،سردار آفتاب اور دیگر نے کہا نوٹیفیکشن اس لئے مانگا ہے کہ پہلے بھی جعلی نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے لوگوں سے شکوہ ہے، آزاد کشمیر کی اصل حقیقت کو نہیں دیکھایا جا رہا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر میں اپنے حق کے لئے لڑ رہی تھی،حکومت کشمیر سے بجلی اور آٹا سستا کرانے کا مطالبہ کرنا ہمارا حق ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھارت کے تمام پروپگنڈہ کی بے نقاب کر تی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں بجلی کی پیداواری لاگت پر ٹیکس فری بجلی کی فراہمی کی جائی،آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو بھی کم کیا جائے۔

انھوں نے کہا ہم پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت آزاد کشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں سبسڈی نہیں دی گئی بجلی اور آٹے کی قیمتیں کم کی گئی ہے۔لیکن اس میں۔ سبسڈی نہیں دی گئی اس لئے مطالبات کی منظوری تک عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج جاری رکھے گئی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےسردار ثاقب شاہین نے کہاکشمیر بھر میں لانگ مارچ جاری ہے،لانگ مارچ مظفرآباد میں پہنچ چکا ہے،کچھ مطالبات مان لیے گئے کچھ نہیں مانیں گئے چند مطالبات کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا،فورسز اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کیا گیا،ہم اپنی فورسز کے ساتھ ہیں، ہم نہیں چاہتے دونوں طرف سے تصادم ہو۔

انھوں نے کہا کہ بھمبر سے لے کر تاؤ بٹ تک کشمیر کی تحریک کشمیر کے جھنڈے تلے چل رہی ہے،حکومت کی زمہ داری ہے کہ یہ سہولیات عوام کو فراہم کریں،ہمارے مطالبات عام آدمی کے مطالبات ہیں،بجلی کی پیداواری لاگت پر بجلی دی جائے،ہم فری بجلی کا نہیں بلکہ ٹیکس فری بجلی کا مطالبہ کر رہے۔

پریس کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انوار الحق نے وزراء کی فوج بھرتی کر رکھی ہے،کروڑوں روپے ایک ایک وزیر پر سالانہ خرچ ہو رہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ وزراء کی مراعات ختم ہونی چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.