اسلام اباد : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ۔۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21.22 فیصد پر آگئی ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جار ی کر دی
ہفتہ وار مہنگائی میں1.06فیصد کی کمی ،ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 21.22 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آلو 1 روپے 28 پیسے ، ، مٹن 20 روپے ، بیف 10 روپے اور دال چنا فی کلو 3 روپے تک مہنگی ہوئی ،جبکہ انڈے فی درجن 2 روپے، زندہ مرغی فی کلو 1 روپے اور دہی کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی لانے کیلیے مافیا کو لگام ڈالنا ہوگا۔۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 27روپے کی کمی آئی ،جبکہ لہسن بھی 46 روپے فی کلو سستا ہوا ، مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔۔