قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی تشکیل پرحکومت اور اپوزیشن نے فارمولہ طے کرلیا

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی تشکیل پرحکومت اور اپوزیشن نے فارمولہ طے کرلیاہے جب کہ حکومت پبلک اکاونٹ کمیٹی کی سربراہی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا ہے،مسلم لیگ ن کو 12 پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔
فارمولے کے مطابق پیپلز پارٹی کو 7 جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ملے گی، جب کہ ایم کیو ایم کو دو ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔
قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے تین قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں گی، جس پارٹی کو نشستیں ملیں گی، کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چیئرمین پی اے سی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہوگئی ہے اور اس کےلئےتین ناموں میں سے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔
رولز کے مطابق قومی اسمبلی منتخب ہونے کے ایک ماہ کے اندر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرنا ہوتی ہے تاہم سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.