سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دینے پر برطانیہ کو خط لکھنا پڑ گیا

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دینے پر برطانیہ کو خط لکھنا پڑا گیا ، رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر کے تناظر میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے انہیں خط لکھا ہے۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نشان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید مناسب نہیں، سپریم کورٹ نے وہی فیصلہ دیا جو قانون کہتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 پارلیمنٹ نے منظور کیا۔ سیاسی جماعتوں میں شخصی آمریت روکنے اور جمہوریت کی خاطر پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔
قانون کے مطابق اگر کوئی سیاسی جماعت پارٹی انتخابات نہ کرائے وہ انتخابی نشان کی اہل نہیں،مذکورہ سیاسی جماعت نے انٹرا پارٹی انتخابات کے قانون کے حق میں ووٹ دیا تھا مگر خود پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔
خط میں کہا گیاہے کہ انتہائی احترام کے ساتھ عدالتی فیصلے پر آپ کی تنقید غیر ضروری اور نامناسب ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیاست دانوں کی تاحیات نا اہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا، عدالتی معاملات میں شفافیت کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لائیو اسٹریمنگ شروع کی۔
خط میں یہ بھی کہا گیاہے کہ اپنے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو تسلیم کیا اور ازالہ بھی کیا ، ایسے اقدامات بھی کیے ہیں کہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.