یوم عاشور کی دعوت فکر

اشتیاق احمد

0

لندن:ویسے تو اس مہینہ کے احترام کے کہیں پہلوں ہیں لیکن عام مسلمانوں میں اس کی اہمیت اور افادیت نواسہ رسول اور آپ کے ساتھیوں کی شہادت عظیم ہے۔
ثانیہ کربلااحق و باطل کی جنگ کے چند اہم اصولوں سے ہمیں آشنا کرتا ہے مثلاً ایمان کی پختگی، حق پر مستقل مزاجی ، باطل قوتوں کے سامنے سر خم نہ کرنا، اور حق اور سچائی کے فروغ کے لئے جان و مال کی قربانی سے گریز نہ کرنا۔
حسینیت اور یزیدیت کی جنگ حق و باطل کی تھی۔ یہ حق و باطل کی کشمکش ہر دور میں ایک نیا روپ دھارے سامنے آتی رہی ہے اور آج بھی ایسا ہی ہے.

مزید کے لیے لنک پر کلک کریں: https://urdu.thepenpk.com/?p=2482

اقتدار کی حبس رکھنے والے ہر دور میں مختلف ہتھکنڈوں سے اپنے آپ کو مسلط کرنے اور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں یہ کل بھی ایسا ہی تھا اور آج بھی ایسا ہی ہے ۔ ان تاغوطی قوتوں کی روک تھام کے لئے ثانیہ کربلا ہمیں شعور دیتا ہے – وہ شعور کیا ہے؟
“یزیدیت ہر دور میں نیا روپ دھارے اپنا تسلط اقتدار قائم رکھنے کی کوشش میں رہتی ہے جس کے سدباب کے لئی حسینیت ہر دور کی اشد ضرورت ہے ، کل بھی تھی اور آج بھی ہے۔اور آنے والے کل میں بھی ہو گی۔ اس شعور کے حصول کے بغیر ثانیہ کربلا کی اہمیت اور افادیت بے جان ہے – یہی شعور حسینی ہے.

حسنیت ایک تحریک ہے ، جہاں بھی انسانیت دم توڑ رہی ہے وہاں حسینیت ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف پکار پکار کر بلا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.