“سعودی وزارت دفاع نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان، حدیدہ پر سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں”

نیوزڈیسک

0

ریاض:سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بیان دیا ہے کہ یمن کے شہر حدیدہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی سعودی عرب اس حملے میں ملوث ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ سعودی عرب کسی بھی فریق کو اپنی فضائی حدود میں دراندازی کی اجازت نہیں دے گا۔

یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے حوثیوں کی طرف سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیا ہے، جس میں وہاں کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.