دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

نیوزڈیسک

0

دادو:دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس سال یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، 8 مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پاکستان میں اب تک 52 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، اور 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.