سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کی رہائش گاہ کو مظاہرین نے آگ لگا دی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو مظاہرین نے نذرِ آتش کر دیا ہے۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری مظاہرے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے باوجود بھی تھم نہیں رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، مظاہرین نے پارلیمنٹ کے اراکین کے گھروں اور عوامی لیگ کے دفاتر پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے ضلع ناریل میں مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی آگ لگا دی، جبکہ پولیس نے آگ بھجانے کی کوشش کی مگر مظاہرین قابو میں نہیں آئے۔

خوش قسمتی سے، مشرفی مرتضیٰ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مظاہرین کے حملے سے قبل محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے تھے۔

یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2018ء میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ میں شامل ہو کر ضلع ناریل 2 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.