دھرنے کا اختتام: کیا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پورے ہوئے؟

نیوزڈیسک

0

کوئٹہ:بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر اور بلوچستان بھر میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق، حکومتی وفد نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں، جس کی وجہ سے دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔

تاہم، اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی ایک مطالبے پر بھی عمل نہیں ہوا تو جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

کمیٹی نے بتایا کہ تربت کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔دوسری جانب، گوادر کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پر عمل درآمد جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، بلوچستان بھر سے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، اور بلوچ یکجہتی تحریک کے کارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیے تھے۔

ان دھرنوں کی وجہ سے مختلف شہروں میں داخلی اور خارجی راستے، مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام اہم شاہراہیں بند ہو گئی تھیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.