اسلام آباد:میرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد سے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں چھوٹ ملے گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز ایک بے قابو گھوڑا بن چکی ہیں، جبکہ حکومتی وزراء کا کہنا تھا کہ ایسے معاہدے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہےکہ حکومت یہ بھی کہتی رہی ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے بجلی کی قیمت اور ٹیکسوں میں کمی ممکن نہیں۔
نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ موقف تھا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں کمی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مذاکرات کے دوران بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور حکومت نے اس پر معاہدہ کیا۔
جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اور ہر اجلاس میں حکومتی ٹیم سے آئی پی پیز پر بات چیت کی گئی۔ 45 دنوں میں ٹیکسوں کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔