اقلیتی خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات، حکومت کی نئی پالیسی کیا کہتی ہے؟

نیوزڈیسک

0

لاہور:چیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی صدارت میں سول سیکریٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرپرسن حنا پرویز نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کے وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بیان دیا کہ مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں خواتین ہر شعبے میں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.