پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے پیغامات دیکھنے سے کیوں انکار کیا؟
نیوزڈیسک
پشاور:پشاور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے ملتوی ہونے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے پیغامات دیکھنے سے انکار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور حکومتی رابطوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کو ملتوی کرنے کے لئے پہلے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کیا گیا تھا، مگر ان کے انکار کے بعد اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کئے گئے۔
علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے جلسہ ملتوی کرنے کی حمایت نہیں کی، اور بانی پی ٹی آئی کی آڈیو اور ویڈیو پیغام دکھانے کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرائط بھی رکھی تھیں، اور کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو کے ذریعے رابطہ کرایا جائے۔