کراچی میں مون سون ہواؤں کی شدت میں کمی، بارش کے امکانات کم

نیوزڈیسک

0

کراچی:چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کی شدت میں کافی کمی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں آج بارش کا امکان بہت کم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام کے وقت شہر کے مضافات جیسے کہ سپر ہائی وے، گڈاپ ٹاؤن اور ارد گرد کے علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل محکمۂ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر، میر پور خاص، تھر پارکر اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

اسی طرح، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان، موسیٰ خیل، سبی، نصیرآباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان میں گزشتہ 2 ماہ میں بارشوں کے دوران نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، گزشتہ 2 ماہ میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، 900 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، 7 پلوں اور 47 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.