معصوم لوگوں کے خلاف حملے کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان

نیوزڈیسک

0

کوئٹہ:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بلوچستان کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ بلوچوں نے پنجابی یا پختونوں کو نہیں، بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اسمبلی اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کی یک زبان ہو کر مذمت کی گئی۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد مٹھی بھر ہوتے ہیں اور آسان ہدف تلاش کرکے حملے کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران، دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.