اسلام آباد:ایپل انکارپوریشن آج اپنی نئی آئی فون 16 سیریز متعارف کرانے جا رہی ہے۔
اس سیریز میں چار ماڈلز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو، اور 16 پرو میکس، جو کہ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گے۔
صارفین آئی فون 16 سیریز کے لانچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور اس سلسلے میں میڈیا پر بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں ڈیزائن، فیچرز، اور قیمتوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی، جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز (تقریباً 3 لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے) اور پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز (تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے) کے قریب ہوگی۔
یہ قیمتیں امریکی مارکیٹ کے لیے ہیں، اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کی وجہ سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے۔
آئی فون 16 سیریز متعارف کروائے جانے کے بعد، تمام ماڈلز کل سے صارفین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔