اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر سسٹمز چوری ہو گئے ہیں، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ڈائریکٹر آئی ٹی کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق، کمپیوٹرز تیسرے فلور کے کمرے میں منتقل کیے گئے تھے، لیکن سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ دونوں نئے کمپیوٹرز غائب ہیں۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ان کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی، اور سی سی ٹی وی کیمروں میں دو ملازمین، فیصل اور زاہد، مشکوک حرکات کرتے نظر آئے۔ چوری شدہ کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔