آئی پی پیز نے 38 فیصد ناجائز ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:آئی پی پیز کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز اور دیگر نرخوں میں کمی کی حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کمپنیوں نے حکومت سے پہلے اپنے 52 فیصد پاور ہاؤسز کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر زبردستی کی گئی تو وہ عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے۔

آئی پی پیز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں پر عائد 38 فیصد ناجائز ٹیکسز واپس لے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پہلے ان ٹیکسز کو ختم کرے اور اپنے پاور پلانٹس کے نرخوں میں کمی کر کے مذاکرات کے لیے آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.