زمین کی منزل پر نیا چاند، کیا یہ ایک سیارچہ ہے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:جلد ہی زمین کو ایک نئے چاند کی آمد کا سامنا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق، یہ نیا چاند دراصل ایک چھوٹا سیارچہ (asteroid) ہے جو نظام شمسی میں اپنے سفر کے دوران زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ریسرچ نوٹس آف دی اے اے ایس میں شائع ہونے والے ایک نئے مقالے میں وضاحت کی گئی ہے کہ جب یہ سیارچے زمین کے قریب سے گزرتے ہیں تو زمین کی کشش ثقل انہیں اپنی جانب کھینچ لیتی ہے، جس کی وجہ سے یہ زمین کے گرد چکر لگانے لگتے ہیں۔

ایک پرانی تحقیق کے مطابق، 2006 میں ایک سیارچہ زمین کے گرد ایک سال تک گردش کرتا رہا، لیکن بعد میں اس کا راستہ بدل گیا۔اب سائنسدانوں نے PT5 2024 نامی ایک نئے چھوٹے سیارچے کی دریافت کی ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ سیارچہ زمین کی کشش ثقل کی وجہ سے کچھ عرصے تک اس کے گرد چکر لگاتا رہے گا، جس کا دورانیہ 53 دن ہے۔ یہ سفر 29 ستمبر سے شروع ہوگا اور 25 نومبر تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.