سندھ میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

نیوزڈیسک

0

کراچی:وزیرِ صحت سندھ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں منکی پاکس کا کوئی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، انہوں نے کہا کہ اس سال چکن گونیا کے 140 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ ملیریا اور ڈینگی کی صورت حال بہتر ہے۔

ڈاکٹر عذرا کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس کا ایک پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور ٹیسٹ کی سہولتوں میں بہتری لائی جائے گی۔ تمام اسپتالوں کے شعبۂ حادثات کی گنجائش میں اضافہ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مرکزی اسپتالوں کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اور تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی کو یکے بعد دیگرے بہتر کیا جائے گا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پروگرام کو بھی فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.