کرکٹ میں بہتری کے لیے کھلاڑیوں اور بورڈ کا متفقہ عزم

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر لے جانے کی حکمت عملی کے حوالے سے کوچز، سینئر کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے ساتھ بابر اعظم، شان مسعود سمیت 9 ایلیٹ پلیئرز کا کنکشن کیمپ کل لاہور میں ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کنکشن کیمپ پاکستان کرکٹ کی سابقہ شان کو بحال کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کل لاہور میں اسٹریٹجک کنکشن کیمپ کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیمپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح وژن قائم کرنا ہے۔
یہ اسٹریٹجک سیشن پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی اس سال کے شروع میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سابق کرکٹرز کے ساتھ مختلف میٹنگز کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

کنکشن کیمپ میں پاکستان کے وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم، ریڈ بال کے کپتان شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت 9 ممتاز کرکٹرز کل ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان کرکٹ کو نئی شکل دینے کے سفر کا پہلا مرحلہ ہے۔

شان مسعود نے بیان دیا کہ یہ گفتگو ہمیں مستقبل کے لیے ایک مضبوط راستہ متعین کرنے میں مدد کرے گی۔

کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک ہی مقصد کی طرف کوشاں ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ کا معیار بلند کرنا اور جیتنے کا کلچر پیدا کرنا ہے۔

کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ ہم وائٹ بال کرکٹ میں اپنے نقطہ نظر کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ بین الاقوامی مقابلوں کے اعلیٰ معیار کو پورا کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.